کویت ،تا رکین وطن پر صفائی ٹیکس کے نفاذ پر غور

پیر 4 مئی 2015 06:30

کویت(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2015ء)کویت حکومت ملک میں تا رکین وطن پر صفائی ٹیکس کے نفاذ پر غور کر رہی ہے۔صفائی کے نام پر سالانہ 25دینار کویتی”8,500“آٹھ ہزار پانچ سو روپے پا کستانی فی اقامہ لاگو کرنے کے پلان پر غور کیا جا رہا ہے۔ایک انگلش اخبار کی رپورٹ کے مطابق بلدیہ کویت کے ایک ممبر نے کہا ہے کہ کویت میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے غیر ملکیوں پر بھی صفائی ٹیکس لاگو کرنے کے ایک پلان پر غو کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق پبلک کلینگ سروس کے نام پر فیس25دینار ادا کر نا ہو گی ۔وکیل عبداللہ الکندری نے کہا ہے کہ مذکورہ فیس ورک پر مٹ تجدید کراتے وقت وصول کی جائے گی۔دریں اثناء کویت ٹریفک پولیس نے 14غیر ملکیوں کو بغیر لائسنس ڈرائیونگ کر تے ہوئے گرفتار کر لیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ان افراد کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔گرفتار ہو نے والے افراد میں 3 بھارتی،6مصری،1بوسنیا،1امریکن،1عراقی،1لبنانی،1شامی باشندہ شامل ہیں