کراچی، وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی شہر اور مضافاتی علاقوں میں پانی بحران کا نوٹس،رپورٹ طلب

پیر 4 مئی 2015 06:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں پانی کے بڑہتے ہوئے بحران کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واٹر بورڈ کے حکام کو ہدایت کی کہ پانی کے بحران پر فوری طور پر قابو پایا جائے اور پانی کی منصفانہ تقسیم کے نظام کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ہدایت کی کہ وہ شہر میں پانی کی فراہمی کی 24گھنٹے نگرانی کریں اور اس ضمن میں کسی بھی لاپرواہی سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :