خلیجی ممالک کا اجلاس کل سعودی عرب میں ، یمن تنازعہ سر فہرست رہے گا

پیر 4 مئی 2015 06:32

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2015ء)خلیجی تعاون کونسل میں شامل چھ سنی اکثریتی عرب ممالک کا اجلاس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منگل کے روز منعقد ہو گا۔ یہ ممالک سعودی عرب کے جنوبی پڑوسی ملک یمن میں شیعہ حوثی باغیوں کی بڑھتی ہوئی طاقت اور مسلح کارروائیوں کے سبب پریشانی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ممالک کو یہ بھی فکر ہے کہ ایران جوہری ہتھیار تیار کر سکتا ہے۔

چند روز قبل حوثیوں نے پہلی مرتبہ سعودی عرب کی سرحد کے قریب بھی حملہ کیا تھا جسے سعودی حکومت کے بقول ناکام بنا دیا گیا تھا۔ دریں اثناء فرانس کے صدر فرانسوا اولانڈ خلیجی تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ یہ سن انیس سو اکاسی کے بعد پہلا موقع ہے کہ مغربی ممالک کا کوئی سربراہ اس تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :