یہ صحا فت ہی ہے جس نے کنٹینر پر کھڑے شخص کو لیڈر بنا دیا ، بیس کروڑ عوام سے جو سچ جھوٹ بو لتا رہا اسے چلا یا ،خو رشید شاہ ، صحا فی اپنے حقوق کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہوں پیپلز پا رٹی ان کے ساتھ ہو گی،یوم آزادی صحافت کی تقریب سے خطاب

پیر 4 مئی 2015 06:27

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2015ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشیداحمد شاہ نے کہا ہے کہ یہ صحا فت ہی ہے جس نے کنٹینر پر کھڑے شخص کو لیڈر بنا دیا اور وہ بیس کروڑ عوام سے جو سچ جھوٹ بو لتا رہا اسے چلا یا ۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے سکھر پریس کلب میں یو م آزادی صحا فت پر منعقد ہ تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ پا کستان میں صحا فیوں نے آنسو گیس اور لا ٹھیاں کھا ئیں اور انہوں نے چار آمروں سے جنگ لڑی مگر اس کا فائدہ کو ئی اور اٹھا کر لے گیا صحا فیوں کو با ہر سے زیا دہ اپنے گھر سے خطرہ رہا اور یہی وجہ پا کستان میں آزادی صحا فت کی راہ میں سب سے بڑی رکا وٹ ہے صحا فی اپنے حقوق کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہوں کیو نکہ جو قومیں ڈٹ کر کھڑی ہو جا تی ہیں وہی منزل تک پہنچتی ہیں پیپلز پا رٹی ان کے ساتھ ہو گی اور رہے گی ان کا کہنا تھا کہ صحا فی عید کے بعد پنے حقوق کے لیے جب اسلام آباد آئیں گے تو اپوزیشن اور پا رلیمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہو گی ان کو ما یوس ہو نے کی ضرورت نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ میڈیا میں چینلوں کا بڑھنا آزادی صحا فت نہیں ہے بلکہ یہ تو کمرشلا ئیز آزادی صحا فت ہے ضیا ء الحق کے دور میں تو ہم نے اخباروں کو سا دہ چھپتے دیکھا ان کا کہنا تھا کہ یہ ذوالفقار علی بھٹو تھے جنہوں نے صرف پا کستان ہی نہیں بلکہ تیسری دنیا کے ممالک میں کسانوں ، مزدوروں ، طلبا اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑی اور تختہ دار پر چڑھ گئے مگر اپنا نام اتنا اونچا کر دیا کہ کوئی اس کو مٹا نہیں سکتاصحا فیوں کو بھی تمام تلخ حقا ئق کے با وجود اٹھ کھڑا ہونا ہو گاحق سننا اور سچ لکھنا ہو گا اور سچ کی راہ پر چلنا ہو گا ان کو اتنا خطرہ با ہر سے نہیں جتنا گھر سے ہے کیونکہ ان کے اپنے گھر سے ان کے سامنے اتنی رکا وٹیں کھڑی کر دی جا تی ہیں کہ وہ مجبور ہو کر کمپروما ئیز کر لیتا ہے ان کی تمام لڑائیوں کا فائدہ ان کے ما لکان اٹھا لے جا تے ہیں اور اب تو ما لکان کو یہ کہتے بھی سنا گیا ہے کہ ہم حکو متیں بنا تے اور گراتے ہیں اور ہم طاقت ہیں تقریب سے سکھر پریس کلب کے صدر لا لہ اسد پٹھان ، جنرل سیکریٹری خا لد بھا نبھن، نا ئب صدر آصف ظہیر لو دھی ، سیفما سکھر کے صدر جا وید میمن ، جان محمد مہر و دیگر نے خطاب کیا

متعلقہ عنوان :