نیپال،ہولناک زلزلے سے ہلاکتیں،7040تک پہنچ گئیں،مزید اضافے کا خدشہ

پیر 4 مئی 2015 06:32

کٹھمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2015ء)نیپال میں گزشتہ اختتام ہفتہ کے ہولناک زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد7040ہوگئی ہے،یہ بات قومی ہنگامی امدادی کارروائیوں کے مرکز کے ایک اہلکار نے اتوار کو بتائی ہے۔

(جاری ہے)

سینٹر کے ڈیوٹی افسر کا کہنا ہے کہ 7.8درجے شدت کے زلزلے نے،جو 25 اپریل کو اس ہمالیائی ملک میں آیا،14000سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں،تاہم اہلکار نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

اہلکار کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ممالک بھارت اور چین میں بھی ایک سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔توجہ اب ملبے سے لاشیں تلاش کرنے کی بجائے مفلوک الحال ملک کے دور افتادہ علاقوں میں گھرے ہوئے اشد ضروری امداد کے مستحقین کو امداد فراہم کرنے کی طرف منتقل ہوگئی ہے۔ادھر نیپالی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد اس سے بھی کئی زیاد ہ ہوسکتی ہے ،امدادی و تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔