سیکرٹری کے بیٹے کا ٹریفک لائسنس نہ بنانے کی سزا،ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو معطل،تنخوائیں بند کرنے کے احکامات ،چار ماہ سے” دبنگ خان“ فرض شناسی کے ہاتھوں مجبور پولیس لائن میں پانچ وقت کی نمازیں ادا کرنے لگا،گھر کا چولہا ٹھنڈا پڑ گیا

پیر 4 مئی 2015 06:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2015ء)سیکرٹری کے بیٹے کا ٹریفک لائسنس نہ بنانے کی سزا،وزیراعظم ہاؤس نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجوکو جماعت اہلسنت کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بہانہ بنا کر معطل کر تے ہوئے تنخوائیں بند کرنے کے احکامات دیدیئے ہیں۔چار ماہ سے ایس ایس پی دبنگ خان فرض شناسی کے ہاتھوں مجبور ہو کر پولیس لائن میں پانچ وقت کی نمازیں ادا کرنے لگا۔

گھر کا چولہا ٹھنڈ پڑ ہو گیا۔خبر رساں ادارے کو ذرائع سے معلوم ہوا کہ چند ماہ قبل ایس ایس پی ٹریفک عصمت اللہ جونیجو المعروف دبنگ خان کے پاس ایک سیکریٹری اپنے بیٹے کے ہمراہ آیا اور کہاکہ اسکا لائسنس بنا دیں،ایس ایس پی نے لرننگ بنا دیا اور کہا کہ مخصوص عرصہ کے بعد آنا ٹیسٹ کے بعد لائسنس بنا دیا جائیگا پولیس آفیسر کے اس جواب پر متعلقہ آفیسر غصے میں آگئے اور کہا کہ و ہ اس کا بدلہ لے لیں گے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی کو جب ایس ایس پی آپریشن بنایا گیا تو اس موقع پر تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں نے ایک ریلی نکالی تو اس وقت ڈی ایس پی سے لیکر آئی جی تک تھانہ کے ایس ایچ او کو فون کیے گئے کہ فی الفور مقدمہ درج کیا جائے جب مقدمہ درج ہو گیا تو وزیر اعظم ہاؤس سے ایک نامعلوم کال پر ایس ایس پی کو معطل کر پولیس ہیڈ کوارٹر بھیج دیا گیا ۔

ذرائع خبر رساں ادارے کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاؤن کے مقدمے کا بہانہ بنایا گیا ہے درا صل سیکرٹری کے بیٹے کا لائسنس نہ بنانے کی سزا دی جارہی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عصمت اللہ جونیجو پولیس ہیڈ کوارٹر میں گمنام زندگی گزار رہا ہے گھر کا چولہا تنخوائیں نہ ملنے کے باعث بجھ گیا ۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مذکورہ ایس ایس پی کو بحال کرنے کی کوشش کی مگر پی ایم ہاؤس میں بیٹھا طاقت ور مشیر راستے میں رکاوٹ بن گیا ہے،موقف جاننے کے لیے آئی جی کو فون کیا گیا مگر انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی ہے۔ظفر ملک ،عمر فاروق

متعلقہ عنوان :