کمالیہ،جعلی عامل نے کالا جادو کرنے کیلئے معمر شخص کو بس کے آگے پھینک دیا،معمر شخص کی ٹانگ ٹوٹ گئی جعلی عامل فرار،تھانہ درخواست کے باوجود مقدمہ درج نہ ہوسکا،جعلی عامل کی اہل خانہ کو دھمکیاں،متاثرین کی اعلیٰ حکام سے نوٹس کی اپیل

پیر 4 مئی 2015 06:29

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2015ء)جعلی عامل نے کالا جادو کرنے کے لیے معمر شخص کو بس کے آگے پھینک دیا،معمر شخص کی ٹانگ ٹوٹ گئی جعلی عامل موقع سے فرار،تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دینے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہوسکا،جعلی عامل کی اہل خانہ کو دھمکیاں،متاثرین کی اعلیٰ حکام سے نوٹس کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق حنیف نامی شخص نے صحافیوں کو بتایا کہ مارچ میں میں اور میرا ماموں سڑک کنارے پیدل چل رہے تھے کہ اچانک جعلی عامل ڈبہ پیر عمران نے آکر میرے معمر ماموں صادق کو بس کے آگے دھکا دے دیا اور فرار ہوگیا جس کے نتیجہ میں میرے ماموں کی جان تو بچ گئی لیکن ایک ٹانگ کئی جگہ سے ٹوٹ گئی اور جب ہم اہل علاقہ کے ساتھ اکٹھے ہوکر جعلی عامل عمران کے پاس پہنچے تو اس نے معافی مانگی اورقانونی کاروائی کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ میں زخمی کا علاج معالجہ خود کراؤں گا ۔

(جاری ہے)

محمد حنیف نے مزید بتایا کہ ہمیں مختلف ذرائع سے پتہ چلا کہ اس جعلی عامل نے کالا جادو کرنے کے لیے میرے ماموں صادق کی (بلی)قربانی دینا چاہی تھی اس لیے آج تک اس جعلی عامل نے میرے ماموں محمد صادق کا علاج تو درکنار اس کی عیادت تک نہ کی ہے ۔جبکہ محمد حنیف نے جعلی عامل کے خلاف کئی روز سے تھانہ سٹی کمالیہ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے رکھی ہے تاہم ابھی تک نہ تو مقدمہ درج ہوسکا اور نہ ہی انصاف مل سکا۔متاثرین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر مقدمہ درج کرکے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :