امریکہ‘ طوفانی بارشوں وسیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، مزید گیارہ لاپتہ‘ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

اتوار 31 مئی 2015 09:03

ڈیلاس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مئی۔2015ء)امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلابی ریلے سے مزید چار افراد کی لاشیں ملنے کے بعد طوفان اور بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں 28 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں سے چوبیس ٹیکساس میں ہلاک ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گیارہ افراد لاپتہ ہیں۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب 17.8 سینٹی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔