یو اینتھریکس کے پھیلاوٴ کے واقعات میں اضافہ: پینٹاگون کی تنبیہ، لائیو اینتھریکس کے نمونے 24 لیبارٹریوں میں پہنچا دیے گئے ۔ امریکی محکمہ دفاع

اتوار 31 مئی 2015 09:06

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مئی۔2015ء)امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اْس نے لائیو اینتھریکس کی ترسیل کے توقع سے زیادہ مبینہ کیس دریافت کیے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی فوج کے مطابق لاپرواہی یا غفلت کے سبب لائیو اینتھریکس کی ترسیل امریکا کے اندر اور دیگر جگہوں پر بھی عمل میں آئی ہے اور اس بارے میں چھان بین کے احکامات جای کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ دفاع کے مطابق مویشیوں کی چھوت کی بیماری یا لائیو اینتھریکس کے مبینہ نمونے 11 امریکی ریاستوں اور دو غیر ممالک کی 24 لیبارٹریوں میں پہنچا دیے گئے ہیں۔ یہ بیماری انسانوں میں بھی منتقل ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :