کوئٹہ ،ہیڈکوارٹرسدرن کمانڈ میں سانحہ مستونگ کے سلسلے میں سیکورٹی کانفرنس کا انعقاد،کانفرنس کی صدارت میجر جنرل اظہر نو ید حیات خان نے کی ،آئی جی ، ایڈیشنل آ ئی جی ، کمشنر کو ئٹہ کے علاوہ دیگر فوجی اور سول اعلیٰ افسران کی شرکت

اتوار 31 مئی 2015 08:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مئی۔2015ء)ہیڈکوارٹرسدرن کمانڈ کو ئٹہ میں سانحہ مستونگ کے سلسلے میں سیکورٹی کانفرنس منعقد ہو ئی جس کی صدارت میجر جنرل اظہر نو ید حیات خان نے کی ، کانفرنس میں ائی جی پولیس ، ایڈیشنل ائی جی پولیس ، کمشنر کو ئٹہ کے علاوہ دیگر فوجی اور سول اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔ شرکاء نے اس وحشیانہ سانحہ کی مذمت کی کانفرنس میں سانحہ مستونگ کے اسباب کے سد باب اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

شرکاء نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ دشمن کے عزائم کو سمجھیں کہ یہ دہشت گرد تنظیمیں جو اس سانحے کی ذمہ دار ہیں دراصل راء کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں کہ کسی طرح پشتون اور بلوچ بھائیوں میں نفرت کی آگ کو بھڑکائیں ۔ کانفرنس کے شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ عوام اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں اور دشمن کی سازشوں کو نا کام کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں اور اس بات کابھی دلایا کہ قانون نافذ کر نے والے ادارے عوام کی خواہش کے مطابق ان درندہ صفت لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے آخر ی حد تک جائیں گے