تحریک انصاف کا چار جون کو شیڈو بجٹ پیش کرنے کا اعلان،ملک میں سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ، حکومت معیشت کی مضبوطی کی بجائے مشکلات میں اضافہ کررہی ہے،سد عمر

اتوار 31 مئی 2015 08:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے چار جون کو شیڈو بجٹ پیش کرنے کا اعلان کردیا ۔ ملک میں سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے ، حکومت معیشت کو مضبوط کرنے کی بجائے مشکلات میں اضافہ کررہی ہے ۔ تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ایک پیج پر ہیں لیکن حکومت کی کارکردگی معیشت کو مستحکم کرنے کی بجائے مزید مشکلات پیدا کرنے کی جانب اپنی توانائیاں صرف کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ ایک سال سے حکومت کی جانب یس ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ کی باتیں صرف بیانات کی حد تک ہیں لیکن عملی اقدامات نہیں اٹھانے لیگ جس سے عام آدمی کی ضروریات زندگی کی اشیاء پہنچ سے باہر ہوتی جارہی ہیں ملکی سرمایہ کاروں کو ریلیف دینے پر حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کو اولین ترجیح دے رہی ہے دنیا میں ملکی معاشی استحکام کیلئے ہمیشہ اندرونی سرمایہ کاروں کو ٹیکس میں رعایت دے کر سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جاتا ہے جس سے نہ صرف ملکی معیشت مستحکم ہوتی ہے بلکہ عام آدمی کو بھی کاروباری مواقع حاصل ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ بجٹ سے قبل پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کے مسائل میں اضافہ کردیاگیا ہے اسد عمر نے کہا کہ ہم چار جون کو عوامی امنگوں کے مطابق شیڈو بجٹ پیش کیا جائے گا جو کہ حکومت کے لئے چیلنج ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :