پاکستان کے خلاف آج آخری ون ڈے ضرور کھیلیں گے، زمبابوے کرکٹ بورڈ،بہترین سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ، دورہ شیڈول کے مطابق جاری رہے گا، ترجمان

اتوار 31 مئی 2015 08:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مئی۔2015ء) زمبابوے کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی کے تمام تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

زمبابوے کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی کے تمام تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے کل پاکستان ٹیم کے خلاف 3 میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان زمبابوے بورڈ کا کہنا تھا کہ پولیس انتظامیہ نے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد ٹیم آج اپنا آخری ایک روزہ میچ شیڈول کے مطابق کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :