نارتھمپٹن شائر کلب نے شاہد آفریدی کی ” بوم بوم آفریدی “ کے نام سے شرٹس متعارف کروادی

اتوار 31 مئی 2015 08:42

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مئی۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور ٹی 20 کے کپتان شاہد خان آفریدی نے انگلش کاؤنٹی کلب نارتھمپٹن شائر کی نمائندگی کی ۔

(جاری ہے)

کلب حکام نے میچ سے قبل آفریدی کے نام سے ٹی شرٹس متعارف کروائی جس میں بوم بوم آفریدی لکھا ہوا ہے ۔ اور ساتھ ہی ان کی تصویر بھی بنی ہوئی ہے اس ضمن میں کلب حکام نے کہا کہ آفریدی کرکٹ کے عظیم کھلاڑی ہیں ان کی کاؤنٹی کلب میں بقیہ میچز میں شرکت ہمارے لئے باعث فخر ہے ان کی ٹیم میں شمولیت سے ساؤتھ ایشین کمیونٹی کے ساتھ کرکٹ کے فروغ میں مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :