نواب شاہ ،ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی نشست این اے 213 کے 333 پولنگ بیگوں میں سے 148 میں فارم 15 غائب،این اے 214 کے 316 میں سے 107 بیگوں میں بھی فارم 15 غائب

اتوار 31 مئی 2015 08:49

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مئی۔2015ء)سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن اور دو مرتبہ قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کرنے والی ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی نشست این اے 213 کے 333 پولنگ بیگوں میں سے 148 بیگوں میں فارم 15 موجود نہیں تھے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح قومی اسمبلی کی نشست این اے 214 سے ہر جنرل الیکشن میں مسلسل کامیاب ہونے والے سید غلام مصطفی شاہ کے حلقے کے پولنگ اسٹیشنون کے 316 بیگوں کی جانچ پڑتال کے بعد معلوم ہوا کہ 107 بیگوں میں فارم 15 موجود ہی نہیں ہے۔

اس سلسلے میں شہر کی مختلف سیاسی و سماجی حلقوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے جو قدم اٹھایا گیا ہے اس سے واضح ہوگیا ہے کہ الیکشن کا نظام کس قدر فرسودہ ہوگیا ہے اب امید کی جاسکتی ہے کہ آئندہ الیکشن میں ایسے مسائل کے حل کے لئے احسن اقدامات کئے جائیں گے تاکہ ایک جانب الیکشن میں دھاندلی کی امکانات ختم کئے جاسکے تو دوسری جانب اچھی قیادت میسر آئے۔