بی فام فرج ، پاکستانی خواتین ٹیم نے بھارت ، اردن اور فلسطین کو شکست دیدی

اتوار 31 مئی 2015 08:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مئی۔2015ء) اٹھارہویں بی فام برج چیمپئن شپ میں پاکستانی خواتین ٹیم نے اپنی مہم کا آغاز کامیابی سے کیا ۔ اعزاز کا دفاع کرنے والی پاکستانی ٹیم نے بھارت ، اردن اور فلسطین کو شکست سے دو چار کیا ۔روایتی حریف بھارت کو 16.09 وکٹری پوائنٹس سے شکست دے کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی سینئر ٹیم نے اردن میں ہونے والی چیمپئن شپ میں سری لنکا کو ہرایا البتہ بھارت اور اردن کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اوپن ایونٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست سے دو چار کیا دریں اثناء ورلڈ وائیڈ برج ٹورنامنٹ اگلے ماہ پانچ اور چھ جون کو کھیلے جائیں گے اس دوران بیک وقت دنیا بھر میں برج مقابلوں کا انعقاد کیاجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :