آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کا اسلحہ کی نمائش اور پر تشدد واقعات میں ملوث افراد کیخلاف فوری مقدمات کاحکم

اتوار 31 مئی 2015 08:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مئی۔2015ء)آئی جی خیبر پختونخوا پولیس نے اسلحہ کی نمائش اور پر تشدد واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فوری مقدمات اندارج کاحکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان آئی جی نے کہاکہ اسلحہ نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مقدمات درج کئے جائیں قانون ہاتھ میں لینے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا ترجمان کا کہنا ہے کہ بیلٹ بکسوں کو نقصان پہنچانے والوں کو قانونی کے کٹہرے میں لایا جائے گا کسی کاروائی میں پوزیشن اور سیاسی حیثیت کو نہیں دیکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :