پشاور،خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے ،ریکٹراسکیل پر شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی

اتوار 31 مئی 2015 08:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مئی۔2015ء)خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،ریکٹراسکیل کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے دیر ،چترال،سوات،پشاور،مردان سمیت دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،تاہم فوری طور پر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرحد بتائی جاتی ہے

متعلقہ عنوان :