لاہور، چڑیا گھر میں 9 سالہ پوما خون کے مرض میں مبتلا ہو کر گزشتہ روز مر گیا، چڑیا گھر انتظامیہ نے مردہ پوما کو پوسٹمارٹم کیلئے انیمل یونیورسٹی بھجوا دیا

اتوار 31 مئی 2015 08:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31 مئی۔2015ء) چڑیا گھر میں 9 سالہ پوما خون کے مرض میں مبتلا ہو کر گزشتہ روز مر گیا۔ چڑیا گھر انتظامیہ نے مردہ پوما کو پوسٹمارٹم کیلئے انیمل یونیورسٹی بھجوا دیا۔ اس حوالے سے چڑیا گھر کے ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر سیموئیل شہزاد نے ”خبر رساں ادارے“ کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکن نسل کے شیر پوما کہلاتے ہیں اور ان کی اوسط عمر 8 سے 10 سال ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے پوما کا نام ”موتی“ تھا۔ اس کی موجودہ عمر 9 سال تھی۔ جنوری 2015ء میں اس پر بلڈ پروٹوزون بیماری حملہ آور ہوئی جس پر اس کی اچھی طرح دیکھ بھال کی گئی اور یہ ٹھیک ہو گیا۔ گزشتہ چار روز سے یہ پھر بیمار پڑ گیا۔ اس حوالے سے اس کی مکمل تیمارداری کی گئی۔ انیمل یونیورسٹی کے ڈاکٹر ضیاء اللہ مغل نے بھی بیمار پوما کو چیک کیا اور ادویات تجویز دیں مگر وہ گزشتہ روز بیماری کے حملہ سے بچ نہ سکا اور مر گیا۔

متعلقہ عنوان :