امریکا میں پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیورنے مقدمہ جیت لیا ، کمیشن راجہ نعیم کو وردی پہننے کا پابند نہیں کر سکتا وہ مذہبی آزادی کے مطابق کپڑے پہن سکتے ہیں۔ امریکی عدالت کا فیصلہ

ہفتہ 27 جون 2015 03:34

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جون۔2015ء )امریکی عدالت نے پاکستانی نژ اد ٹیکسی ڈرائیور کو اپنی پسند کا لباس پہن کر ٹیکسی چلانے کی اجازت دے دی۔ پاکستانی نڑاد ٹیکسی ڈرائیور راجہ نعیم نے امریکی ریاست میزوری کے شہر سینٹ لوئس کی ایک عدالت میں شہر کے ٹیکسی کیب کمیشن کے یونیفارم کو چیلنج کیا اورمقدمہ دائر کردیا۔

(جاری ہے)

شہرمیں ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے بٹن والی سفید شرٹ اور کالی پتلون پہننا ضروری ہے۔

نعیم پاکستانی لباس یعنی شلوار قمیص پہن کر ٹیکسی چلانا چاہتے تھے۔ نعیم کا موقف تھا کہ انہیں کام کے دوران اپنا مذہبی لباس پہننے سے روکا گیا، جو ان کی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔عدالت نے فیصلہ سنایا کہ کمیشن راجہ نعیم کو وردی پہننے کا پابند نہیں کر سکتا اور وہ اپنی مرضی اور مذہبی آزادی کے مطابق کپڑے پہن سکتے ہیں