معروف بین الاقوامی مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کی بادشاہی مسجد لاہور میں نماز جمعہ کی امامت،امت مسلمہ سے باہمی بھائی چارے کیلئے اور کفار کیخلاف اور اسلام کیلئے متحد ہونے کی اپیل

ہفتہ 27 جون 2015 03:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جون۔2015ء) معروف بین الاقوامی مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے بادشاہی مسجد لاہور میں نماز جمعہ پڑھائی۔ نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل مولانا طارق جمیل نے اپنے دینی خطاب میں ماہ رمضان کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ باہمی بھائی چارے کیلئے اور کفار کیخلاف اور اسلام کیلئے متحد ہوجائیں۔

(جاری ہے)

نماز جمعہ میں سینکڑوں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔ اس موقع پر بادشاہی مسجد کے باہر سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :