لال مسجد میں بچ جانیوالی بچیوں کی چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے ملاقات ،چودھری شجاعت حسین 8سال سے انکی کفالت کر رہے ہیں، عیدی و تحائف دئیے، بچیوں نے اپنے بنائے گلدستے، عید کارڈ پیش کیے

ہفتہ 27 جون 2015 03:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جون۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی کے ساتھ لال مسجد اپریشن سے پہلے بچ جانے والی بچیوں نے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ خبیب فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی زبیر احمد خان ان کے ہمراہ تھے جو فاؤنڈیشن میں زیرتعلیم ان بچیوں آرزو اور آمنہ کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں بچیاں لال مسجد کی ان طالبات میں سے ہیں جن کی کفالت کی ذمہ داری چودھری شجاعت حسین نے اٹھائی تھی اور پچھلے آٹھ سال سے ان کی کفالت کر رہے ہیں۔ ان سے رمضان المبارک میں ملاقات کیلئے یہ بچیاں خصوصی طور پر سرگودھا سے اسلام آباد آئی تھیں۔ چودھری شجاعت حسین نے بچیوں کو عیدی اور تحائف دئیے۔ بچیوں نے اپنے ہاتھ سے بنائے گلدستے اور عیدکارڈ انہیں پیش کئے۔ مفتی عارف پراجیکٹ ڈائریکٹر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :