جاپا نی خواتین ایک بن مانس کے آگے دل ہار بیٹھیں

ہفتہ 27 جون 2015 03:35

ٹوکیو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جون۔2015ء )جاپا نی خواتین ایک بن مانس کے آگے دل ہار بیٹھیں۔جاپانی چڑیا گھرکا بن مانس شرارتوں سے زیادہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے خواتین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔شبانی نام کے بن مانس کو اآسٹریلیا سے 2007 میں جاپان کے شہر نگویا لایا گیا۔

(جاری ہے)

چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے بن مانس کے آنے کے بعد چڑیا گھر میں لوگوں کی آمد میں اضافہ ہوا، خصوصا ًخواتین اس کی خوبصورتی پر دل ہار بیٹھیں،اور تو اور سوشل میڈیا پر بھی خواتین اس کی خوبصورتی کے چرچے کرتی نظر اآتی ہیں اور مختلف تبصروں کے ساتھ اس کی تصویریں بھی پوسٹ کر رہی ہیں۔