سندھ کے علاقے اباڑو کے گاؤں ماکرو چاچر میں جرگے کافیصلہ ؛کاروکاری کے الزام میں محنت کش کی 4 سالہ بچی کو ونی قرار دے کر نکاح کا حکم دے دیا

ہفتہ 27 جون 2015 03:29

اباڑو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جون۔2015ء) سندھ کے علاقے اباڑو کے گاؤں ماکرو چاچر میں جرگے نے فیصلہ سناتے ہوئے کاروکاری کے الزام میں محنت کش کی 4 سالہ بچی کو ونی قرار دے کر نکاح کا حکم دے دیا اور محنت کش پر تین لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے اباڑو کے علاقے ماکرو چاچر میں جرگے کے بااثر افراد نے فیصلہ صادر کرتے ہوئے محنت کش کی چار سالہ بچی کو ونی قرار دے دیا اور اس کے ساتھ محنت کش منیر چاچر پر تین لاکھ روپے جرمانیہ بھی عائد کردیا ہے۔

محنت کش منی رچاچر کے مطابق اس پر چالیس سال کی خاتون کے ساتھ کاروکاری کا الزام لگایا گای تھا۔ واقع کے بعد محنت کش نے مقامی پولیس سے مدد کی درخواستکی تھی لیکن پولیس نے اس کا ساتھ نہ دیا جس کے بعدمحنت کش منی رچاچر نے سیشن کورٹ میں درخاوست دائر کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :