کراچی ،عالمی سب میرین کیبل آئی ایم وی کی مرمت مکمل ،پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ 50 فیصد کی سطح پرآگئی،مکمل بحالی میں پندرہ بیس دن لگیں گے

ہفتہ 27 جون 2015 03:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جون۔2015ء)عالمی سب میرین کیبل آئی ایم وی کی مرمت مکمل کرلی گئی،پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ 19فیصد سے بڑھ کر50 فیصد کی سطح پرآگئی،مکمل بحالی میں پندرہ بیس دن لگیں گے۔

(جاری ہے)

ٹیلی کام ذرائع کے مطابق عالمی سب میرین کی کیبل آئی ایم وی کی مرمت مکمل کرلی ہے ، جس کے بعد انٹرنیٹ کی اسپیڈ 19فیصد سے 50فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔ٹیلی کام ذرائع کا مزید کہناتھا کہ خراب ہوئے دوسرے کیبل سی ایم وی فور کی مرمت جاری ہے ،پاکستان میں انٹرنیٹ اسپیڈ کی مکمل بحال میں 15سے20دن لگ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :