وفاقی حکومت کا رمضان ریلیف پیکج صرف بلند و بانگ دعوؤں تک محدود،یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈیز چینی ناپید ، اوپن مارکیٹ میں بلیک فروخت،حکومت نے بھی خاموشی ا ختیا ر کر لی

ہفتہ 27 جون 2015 03:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جون۔2015ء) وفاقی حکومت کا اعلان کردہ رمضان ریلیف پیکج صرف بلند و بانگ دعوؤں تک محدود ہو گیا ہے یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی ناپید ہو گئی ہے حکومت خاموش تماشائی بن گئی ہے یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈیز چینی کا اوپن مارکیٹ بلیک میں مہنگے داموں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت یوٹیلٹی سٹورز پر فروخت ہونے والی چینی سمیت 18 اشیائے ضروریہ پر 4 سے 50 روپے فی کلو جبکہ مجموعی طور پر ایک ارب 30 کروڑ روپے کی سبسڈی دے رہی ہے مگر عوام کے لئے سہولت نہ ہو نے کے برا بر ہے ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی سٹورز پر چینی ناپید ہو گئی ہے جس کی بڑی وجہ سبسڈیز چینی کا اوپن مارکیٹ میں بلیک فروخت ہے اس وقت سبسڈیز چینی یوٹیلٹی سٹورز پر 58 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے جبکہ اس کے مقابلے مں اوپن مارکیٹ میں 65 سے 70 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے وفاقی حکومت کی یوٹیلٹی سٹورز پر دیئے جانے والے رمضان ریلیف پیکیج پر مانیٹرنگ نہ ہونے کے باعث وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے دور افتادہ یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈیز اشیائے کی خریداری میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ یوٹیلٹی سٹورز کے اعلی حکام کے مطابق ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈیز 18 اشیاء کی کوئی قلت نہیں ہے تاہم بعض سٹورز پر چینی کی طلب بڑھ جانے کے باعث چینی کی عارضی قلت پیدا ہو جاتی جس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر پورا کیا جاتا ہے ۔