زرداری ملک کی بڑی پارٹی کے سربراہ ہیں انکی ملک سے فرار کی باتیں افواء ہیں، خواجہ سعد رفیق ، ایم کیو ایم کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہو گا ۔ حکومت سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں مکمل طور پر کامیاب ہو گئی، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 27 جون 2015 03:21

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جون۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری ملک کی بڑی پارٹی کے سربراہ ہیں ملک سے فار کی باتیں افواء ہیں اور بی بی سی فلم پر ایم کیو ایم کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہو گا ۔ حکومت سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں مکمل طور پر کامیاب ہو گئی ہے ۔ جمعہ کے روز وفاقی وزیر ریلوے نے گوجرانوالہ ریلوے سٹیشن پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری بڑی اپوزیشن پارٹی کے سربراہ ہیں ان کے حوالے سے فرار ہوین کی باتیں محض افواہیں ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں اور بی بی سی کی ایم کیو ایم کے حوالے سے فلم آنے سے ملک میں نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے ۔

بی بی سی ایک غیر ملکی خبرایجنسی اس حوالے سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہو گا اور اگر ایم کیو ایم سمجھتی ہے کہ وہ بے قصور ہیں تو وہ اس حوالے سے اپنے کیس کا دفاع کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہونے والی لوڈشیڈنگ کی مکمل ذمہ داری کے الیکٹرک پر ہے اس سے وفاق کو جوڑنا درست نہیں ۔ کے الیکٹرک ایک خود مختار ادارہ ہے ۔ سحر و افطار میں لوڈ بڑھنے سے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے جس پر وفاق نے تقریباً قابو پالیا ہے اور آئندہ دنوں مکمل بہتری کی امید ہے ۔