یمن، منحرف باغی لیڈر نے حوثیوں کو دہشت گرد قرار دے دیا

ہفتہ 27 جون 2015 03:34

صنعاء ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جون۔2015ء )یمن میں باغیوں سے علیحدہ ہونے والے ایک سابقہ انقلابی رہ نما عبدالناصر العوذلی نے اہل تشیع مسلک کے باغی گروپ حوثی اور سابق صدر علی صالح کے حامیوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اس پر بچوں کے قتل عام اور مخالفین کی ہر چیز کو دھماکوں سے تباہ کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔

(جاری ہے)

العوذلی نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں "العربیہ" سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حوثی باغی ایرانی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں ایران کی پالیسی یمن پر قبضہ کرنے کی ہے اور حوثیوں کی مدد سے یمن میں بد نظمی پھیلانے کی سازش اسی لیے تیار کی گئی ہے۔ حوثیوں کی اسی ایران نواز پالیسی کی وجہ سے انہوں نے باغیوں کو خیر آباد کہا اور آئینی حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :