لاہور ہائی کورٹ، ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 جون تک ملتوی ، ایان علی کے خلاف اہم دستاویزات پیش کرنا چاہتے ہیں عدالت مہلت دے،سرکا ری وکیل ، حکو مت تا خیری حر بے استعمال کر رہی ہے ،خرم لطیف کھو سہ

ہفتہ 27 جون 2015 03:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جون۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ نے کرنسی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ماڈل ایان علی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز کرنسی سمگلنگ کے الزام میں ایئرپورٹ سے گرفتار ماڈل ایان علی کی ہائی کورٹ لاہور میں دائر درخواست کی سماعت ہوئی ہے جس میں ماڈل ایان علی کے وکیل خرم لطیف کھو سہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ میری موکل ایان علی کو چار ماہ سے بغیر کسی جرم کے حراست میں رکھا گیا ہے ایان علی بے گناہ ہے کسٹم حکام بغیر کسی وجہ کے تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں ۔

لحاظہ ایان علی کو ضمانت پر رہا کیا جائے جب پیش ہونے کا حکم دیا گا ایان علی عدالت میں پیش کر دیں گے ۔ ایان علی کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سرکاری وکیل نے عدالت سے کیس کی مزید تیاری کے لئے مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ ماڈل ایان علی کے خلاف اہم دستاویزات پیش کرنا چاہتے ہیں عدالت کیس کی تیاری کے لئے مہلت دے جس پر عدالت نے دونوں وکلاء کے دلائل سننے کے بعد سرکاری وکیل کی درخواست پر مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 29 جون پیر تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :