کولمبو ٹیسٹ کا دوسرا دن بھی سری لنکن پلیئرز کے نام رہا ، پاکستانی پیسرز اور جادو گر اسپنر سری لنکن ٹیم کو دوسرے دن آؤٹ کرنے میں ،دن کے اختتام پر سری لنکا نے 9وکٹوں کے نقصان پر304رنز بنا کر 166رنز کی برتری حاصل کرلی ،کوشل سلوا کی 80، کپتان اینجلو میتھیوز کی 77رنز کی شاندار اننگز ، سنگکارا 37، پرساد نے 35رنز بنائے ، یاسر شاہ نے ایک بار پھر بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، حفیظ ، جنید ،ذوالفقار بابر کی ایک ایک وکٹ ، گرین شرٹس کو وہاب ریاض کی انجریز کے باعث کمی محسوس ہوئی ، دو یقینی کیچز بھی ڈراپ کرکے سری لنکن پلیئرز کو برتری دلانے کا موقع فراہم کیا

ہفتہ 27 جون 2015 02:14

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جون۔2015ء) کولمبو ٹیسٹ کا دوسرا دن بھی سری لنکن پلیئرز کے نام رہا ، پاکستانی پیسرز اور سپنرز کا جال زیادہ نہ چل سکا ، سری لنکا نے پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرکے دن کے اختتام پر 9وکٹوں کے نقصان پر 304رنز بنا کر 166رنز کی برتری حاصل کرلی ، کوشل سلوا کی 80، کپتان اینجلو میتھیوز کی 77رنز کی شاندار اننگز ، یاسر شاہ کی ایک بار پھر بہترین باؤلنگ 5وکٹیں لے اڑے ،ہیراتھ 10او رکوشال بغیر کوئی رنز بنائے کریز پر موجود ہیں ۔

جمعے کو سنگارکارا اور سلوا نے 70 رنز سے سری لنکن اننگز دوبارہ شروع کی اور سکور میں مزید 28 رنز کا اضافہ کیا۔تاہم اس موقع پر اسد شفیق نے ذوالفقار بابر کی گیند پر کمارا سنگاکارا کا اچھا کیچ لے کر پاکستان کو دوسری کامیاب دلوا دی۔

(جاری ہے)

پاکستانی فیلڈرز نے اینجلو میتھیوز کا کیچ چھوڑ کر انھیں وکٹ پر جمنے کا موقع دیاسنگاکارا 37 رنز بنا سکے اور انھوں نے کوشل سلوا کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے 51 رنز بنائے۔

سری لنکا کے آوٴٹ ہونے والے تیسرے بلے باز لہیرو تھریمانے تھے جو سات رنز بنا کر یاسر شاہ کی پہلی وکٹ بنے۔یاسر شاہ نے ہی دنیش چندی مل کو 1 اور ویتھانگے کو3رنز پر بولڈ کر کے اپنی دوسری اور تیسری وکٹ لی پرساد35رنز بنا کر آؤٹ ہوئے یاسر شاہ نے 5، جنید خان ، محمد حفیظ اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔پاکستانی فیلڈروں نے دوسرے دن دو آسان کیچ بھی چھوڑے۔

کولمبو ٹیسٹ میں پہلے ہی مشکلات کا شکار پاکستانی ٹیم اپنے اہم فاسٹ بولر وہاب ریاض کی خدمات سے بھی محروم ہو چکی ہے۔وہاب جو جمعرات کو بلے بازی کے دوران بائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے تھے، سری لنکا کے خلاف اس پوری ٹیسٹ سیریز سے ہی باہر ہوگئے ہیں۔ان کے بائیں ہاتھ میں ہیئر لائن فریکچر ہے اور وہ جمعے کو میدان میں فیلڈنگ کے لیے بھی نہیں آئے۔

کمارا سنگاکارا کی یہ پاکستان کے خلاف آخری ٹیسٹ سیریز ہیدوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پوری مہمان ٹیم صرف 138 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔پاکستان کے سات کھلاڑیوں کا سکور دوہرے ہندسوں میں بھی نہیں پہنچ سکا تھا اور واحد قابلِ ذکر بلے باز محمد حفیظ تھے جنھوں نے 42 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے اپنا دوسرا میچ کھیلنے والے آف سپنر تھرندو کوشل نے 42 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔تین میچوں کی اس ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور وہ سری لنکا کی سرزمین پر نو سال میں پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لیے کوشاں ہے۔پاکستانی ٹیم نے آخری بار سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز سنہ 2006 میں انضمام الحق کی قیادت میں جیتی تھی جس کے بعد لگاتار تین مرتبہ اسے ٹیسٹ سیریز میں شکست ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :