ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ ،نائن زیرو سے گرفتار کسی بھی شخص نے یہ نہیں کہا کہ انھیں عامر خان نے پناہ دے رکھی تھی، وکیل صفائی

ہفتہ 27 جون 2015 03:25

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جون۔2015ء ) عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا. اس موقع پر رینجرز حکام کا کہنا تھا کہ عامر خان نے جن دہشت گردوں کو پناہ دے رکھی تھی ان میں سے تقریبا 26 سزا یافتہ تھے جب کہ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ نائن زیرو سے گرفتار کسی بھی شخص نے یہ نہیں کہا کہ انھیں عامر خان نے پناہ دے رکھی تھی۔

(جاری ہے)

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عامر خان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ 29 جون تک محفوظ کر لیا ہے۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کو 11 مارچ کو نائن زیرو پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا تھا اور ان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :