نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 86 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی،قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہو گا

ہفتہ 27 جون 2015 03:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 جون۔2015ء) نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 86 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے ۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین کے علاوہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہو گا میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت کی ہے ۔

(جاری ہے)

سینٹرل پاور نے پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں درخواست دی تھی کہ اپریل کے مہینے میں بجلی ک پیداوار لاگت میں کمی آئی ہے لحاظہ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے جس پر نیپرا نے سماعت کرتے ہوئے ایک روپے 86 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی ہے نیپرا حکام کے مطابق قیمتوں میں کمی اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کی گئی ہے اپریل کے مہینے میں 7 ارب 17 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی ہے جبکہ بجلی کی پیداوار لگات فی یونٹ 6 روپے 30 پیسے تک تھی حکام کے مطابق قیمتوں میں کمی سے ملنے والا ریلیف رواں ماہ کے بلوں میں بجلی صارفین کو دے دیا جائے گا ۔ تاہم کمی کا اطلاق کراچی الیکٹرک کے علاوہ تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :