عراق‘ کار بم دھماکہ‘ تین شہری ہلاک‘ سات زخمی

منگل 28 جولائی 2015 09:16

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جولائی۔2015ء) عراق میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں تین عراقی شہری ہلاک جبکہ سات دیگر زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی وارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی بغداد کے علاقہ العبیدی میں کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بغداد میں گزشتہ چند ہفتوں میں دھماکوں کی بدترین لہر کے باعث درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکیہ یں‘ جن میں عام شہری اور سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :