ملتان میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا،مجرم فاروق نے لین دین کے تنازع جب کہ کریم نوازنے پرانی دشمنی پرایک شخص کو قتل کیا تھا

منگل 28 جولائی 2015 09:21

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جولائی۔2015ء) سینٹرل جیل ملتان میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل ملتان میں پیر کی صبح سزائے موت کے دوقیدیوں فاروق اور کریم نواز کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جب کہ اس موقع پر جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

مجرم فاروق نے1988میں لین دین کے تنازع جب کہ مجرم کریم نوازنے1999میں پرانی دشمنی پرایک شخص کو قتل کیا تھا۔

اعلیٰ عدالتوں کی جانب سے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رہنے اور صدر کی جانب سے رحم کی اپیلیں مسترد ہونے پر عدالت نے دونوں مجرمان کے ڈیٹھ وارنٹس جاری کئے تھے۔ ضروری کارووائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 150 سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :