ایان علی نے 30 جولائی کو سالگرہ کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی،25پاؤنڈ چاکلیٹ ، چار مغز ، فل کریم کیک کی تیاری ، 1لاکھ 15ہزار کا خصوصی لباس،جاپانی جوتا ، برطانیہ کی سونے کی چین ، فرانس کے پرفیوم کی خریداری،سالگرہ میں ایان علی کی بہت ہی قریبی 18دوست شرکت کرینگے، سالگرہ کا وینیو خفیہ رکھے جانے کا قوی امکان، کراچی کی میک اپ آرٹسٹ میک اپ کرینگی

منگل 28 جولائی 2015 09:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جولائی۔2015ء)خوبرو ماڈل ایان علی نے 30 جولائی کو اپنی 25ویں سالگرہ منانے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایات کردی ،25پاؤنڈ چاکلیٹ ، چار مغز ، فل کریم کیک کی تیاری ، 1لاکھ 15ہزار روپے کا خصوصی سالگرہ کا لباس ، جاپانی جوتا ، برطانیہ کی سونے کی چین ، فرانس کا پرفیوم کی خریداری کرلی گئی ہے ۔ جبکہ سالگرہ میں ایان علی کی بہت ہی قریبی 18دوست شرکت کرینگے ۔

سالگرہ کا وینیو خفیہ رکھے جانے کا قوی امکان ہے ۔ ذرائع نے خبر رساں ادارے کو خوبرو ماڈل ایان علی کی جانب سے اپنی سالگرہ پر کی گئی تیاریوں کی تفصیلات معلوم ہوئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ ایان علی کی محبوب ترین میک اپ آرٹسٹ کراچی سے تعلق رکھتی ہیں جو ان کا میک اپ کرینگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا میک اپ آرٹسٹ ایک بار میک اپ پر ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے وصول کرتی ہے جبکہ سالگرہ کا خصوصی میک اپ پر تین لاکھ روپے خرچ ہونے کا امکان ہے ۔

خبر رساں ادارے کو ذرائع نے مزید بتایا کہ انہوں نے 56ہزار روپے آسمانی رنگ کا جاپانی جوتا ٹوکیو سے منگوایا ہے ۔ برطانیہ کے معروف گولڈ سٹار پلازے سے سونے کی چین منگوائی ہے جس کا وزن ڈیڑھ تولہ ہے ۔ جس میں 16 رنگوں کے نگ اور ہیرے لگے ہوئے ہیں چین انہیں مل چکی ہے یا نہیں اس بارے تاحال تفصیلات نہیں مل سکی ہیں ۔ سالگرہ میں ایان علی کے ولد کو آنے کی اجازت نہیں مل سکی ہے جبکہ ان کی چار خواتین اور بارہ مرد دوست سالگرہ کی تقریب میں مدعو کئے جارہے ہیں ماڈل نے 45ہزار روپے کا پرفیوم خریدا ہے جس کی خوشبو چنبیلی کی ہے ماڈل نے جیل سے رہائی کے بعد اپنی سالگرہ پر تمام تر اپنے ارمان پورے کرنے کا پروگرام بنایا اہے ماڈل نے اپنے قریبی دوست وقار ذکاء کو شرکت کی دعوت دی ہے سالگرہ کی تقریب 29 جولائی کو رات 12بج کر 15منٹ پر شروع ہوگی ۔