غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن،سمری وزیر اعظم کوارسال،منظوری کے بعد این جی اوز کی رجسٹریشن شروع کر دی جائے گی۔ذرائع

منگل 28 جولائی 2015 09:21

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جولائی۔2015ء )وزارت داخلہ نے غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن کے لئے سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد این جی اوز کی رجسٹریشن شروع کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن کے لئے فارم تیار کرلیا ہے۔این جی اوز کی رجسٹریشن کا آ ن لائن نظام متعارف کرایا جائے گا۔مقامی این جی اوز کی رجسٹریشن بھی آ ن لائن ہی ہوگی، غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن سے متعلق سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی گئی۔ سمری کی منظوری کے ساتھ ہی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا جائے گا