عمان نے نیمبیا کو شکست دیکر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ ٹی 20کیلئے کوالیفائی کرلیا

منگل 28 جولائی 2015 08:46

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جولائی۔2015ء)عرب ریاست عمان کی کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈمیں نمیبیاکی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر بھارت میں ہونیوالے ٹی 20ورلڈکپ کیلئے اگلے پانچ سال کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق یہ پہلی دفعہ ہے کہ عرب ریاست کی ٹیم کسی بڑے انٹرنیشنل میچ میں پہنچی ہے ، ٹیم کے کوچ سری لنکا کے سابق کپتان دلیپ مینڈس ہیں۔ افغانستان کی ٹیم نے بھی پاپواگنی کی ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں جگہ بنالی۔سکاٹ لینڈ، آئرلینڈ،ہانگ کانگ اور نیندر لینڈ کی ٹیمیں بھی 16ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹس میں حصہ لیں گی۔