کیویز ٹیم زمبابوے کیخلاف ایک میچ آؤتیارووا کے نام سے کھیلے گی

منگل 28 جولائی 2015 08:46

زمبابوے(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جولائی۔2015ء)کیویز ٹیم کی جانب سے ٹیم کا نام تبدیل کرنے کا مقصد نیوزی لینڈ کی ایک قدیم مقامی زبان ماؤری کا فروغ ہے۔

(جاری ہے)

کیویز کرکٹ ٹیم اگست میں زمبابوے کیخلاف سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ نیوزی لینڈ کی بجائے آوٴتیارووا کے نام سے کھیلے گی۔ آوٴتیارووا جس کا مطلب نیوزی لینڈ ہی ہے کیویز کی ایک مقامی زبان ماؤری کا لفظ ہے۔ ایک میچ کیلئے نام تبدیل کرنے کامقصد ماؤری زبان کا فروغ ہے۔