خاموش قاتل ہیپاٹائٹس ہر سال دس لاکھ افراد کی زندگیاں نگلنے لگا، پاکستان میں ہر دس میں سے ایک شہری اس مرض کی لپیٹ میں ، متوسط طبقہ علاج کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا۔صحت کی عالمی تنظیم کا انکشاف

منگل 28 جولائی 2015 09:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جولائی۔2015ء )صحت کی عالمی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ خاموش قاتل ہیپا ٹائٹیس پاکستانیوں کو تیزی سے نگل رہا ہے۔ پاکستان دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے جہاں ہر دس میں سے ایک شہری اس مرض کی کسی نہ کسی قسم کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

مرض کی وجوہات تو بے شمار ہیں مگر علاج اتنا مہنگا ہے کہ غریب تو درکنا متوسط طبقہ کے مریض بھی اخراجات برداشت نہیں کرسکتے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ استعمال شدہ سرنجوں کا دوبارہ استعمال ، گندا پانی ، غیر معیاری اور ناقص غذا ہیپاٹائٹیس کی بڑی وجوہات ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑے بڑے منصوبوں پر اربوں خرچ کرنے کے بجائے صحت کے شعبہ پر لگائے جائیں تو کسی کو باہر جانے کی ضرورت ہو گی نہ علاج مہنگا رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :