شمالی کوریا خطے کی خوشحالی کیلئے اپنے جوہری پروگرام سے دستبردار ہوجائے‘ جنوبی کوریا کا مطالبہ

منگل 28 جولائی 2015 09:16

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جولائی۔2015ء) جنوبی کوریا نے شمالی کوریا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کو روک کر خطے کی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرے۔

(جاری ہے)

سئول کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیراعظم ہوانگ کیوآہن نے کوریائی جنگ کے اختتام کی 62 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اگر شمالی کوریا اپنے جوہری پروگرام س دستبدار ہو جانے کو کوریائی خطہ امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کیلئے اپنے جوہری پروگرام سے دستبرداری اور مذاکراتی میز پر واپس آنا خود بیانگ یانگ کے بھی اپنے مفد میں ہے۔