پاکستان تحریک انصاف کے باغی رہنماؤں اور کارکنوں کا کنونشن آئندہ ماہ لاہور میں ہو گا

منگل 28 جولائی 2015 09:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی صفوں میں بغاوت پھوٹ سکتی ہے کیونکہ ناراض پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کا اجتماع اگلے ماہ لاہو رمیں منعقد ہو رہا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی ورکرز اور رہنما مسلم لیگ( ق) اور جماعت اسلامی سے آنے والے رہنماؤں سے بددل ہیں کیونکہ انہوں نے پی ٹی آئی قیادت کو انتخابی دھاندلی کے حوالے سے گمراہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک سینئر پارٹی لیڈر کنونشن کی نگرانی کریں گے تاہم انہوں نے اس رہنما کا نام بتانے سے گریز کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام 32 اضلاع سے پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے اور جسٹس (ر) وجہیہ الدین مہمان خصوصی ہوں گے کنونشن کا محور مسلم لیگ ( ق) اور جماعت اسلامی سے آنے والے لوٹے ہوں گے ۔ جنہوں نے پارٹی سٹرکچر کو نقصان پہنچایا ہے انہوں نے کہاکہ نئے آنے والوں نے ہر ضلع میں اپنے آرگنائزر تعینات کئے اور ان کو نظرانداز کیا گیا ۔جو پارٹی کی پندرہ سال سے خدمت کر رہے تھے ۔ان کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے پارٹی نے کینٹ بورڈ کے انتخابات بارے جہاں پر اس نے پنجاب میں 2013 میں الیکشن جیتے ۔