لاہور،11 ہزار وولٹیج کی تاریں گرنے سے2 افراد زخمی ،10 سے زائد مویشی ہلاک

منگل 28 جولائی 2015 09:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جولائی۔2015ء)لاہور کے علاقے شاہدرہ میں11 ہزار وولٹیج کی تاریں گرنے سے 2 افراد زخمی اور 10 سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے،علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز شاہدرہ کے علاقے صباء موسیٰ میں 11 ہزار وولٹیج کی تاریں مویشیوں پر آگریں جس سے10 سے زائد مویشی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 2 افراد اقبال اور اسلم شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا جبکہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیئے ہیں۔اہل علاقہ نے واپڈا اور انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ سے انتظامیہ کے علم لایا گیا ہے کہ بجلی کی تاریں خطرناک صورت حال میں لٹک رہی ہیں اور کسی بھی وقت گر سکتی ہیں تاہم انتظامیہ نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جس سے آج لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :