سیلاب وارننگ کیلئے ایس ایم ایس سروس شروع کر دی، دریاوٴں میں پانی کے بہاوٴ کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر اور لوگوں کے انخلا کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی انتطامیہ کو ہدائیت

منگل 28 جولائی 2015 09:25

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جولائی۔2015ء )وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دریاوٴں کے قریبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو پیشگی وارننگ دینے کیلئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کابینہ کمیٹی برائے فلڈ اور سیلاب کے خطرے سے دو چاراضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دریاوٴں میں پانی کے بہاوٴ کو بھی لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کیا جائے اور دریاوٴں کے اردگرد آباد لوگوں کے انخلا کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سیلاب کے کسی بھی خدشے کے پیش نظر ہر ممکن حفاظتی اقدام اٹھایا جائے ، شہباز شریف نے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے فلڈ اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ حفاظتی انتظامات اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اور ان تمام اقدامات کی نگرانی وہ خود کریں گے۔