افغانستان،شادی کی تقریب میں تصادم،بچوں ،عورتوں سمیت21 جاں بحق ،10 سے زائد زخمی،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ،بعض کی حالت تشویشناک ہے، صوبائی گورنر

منگل 28 جولائی 2015 09:14

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 جولائی۔2015ء)افغانستان میں شادی کی تقریب میں2 گروپوں میں تصادم اورفائرنگ سے بچوں،عورتوں سمیت 21 افراد ہلاک اور10 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق پیر کے روز افغان صوبہ بغلان کے شہر قندوز میں ایک شادی کی تقریب میں رسومات جاری تھیں کہ اس دوران دو مسلح گروپ آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جو رفتہ رفتہ صورت حال کشیدہ ہوگئی اس دوران مخالف گروپ نے باراتیوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 21 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ10 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرقندوز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ بغلان کے گورنر جاوید بشارت نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شادی کی تقریب میں معمولی تکرار پر مخالف مسلح گروپ نے دلہن لینے آئے ہوئے باراتیوں پر فائرنگ کر دی جس سے21 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں،ہلاک ہونے والوں میں اکثریت باراتیوں کی ہے جن میں کم سن بچے ،عورتیں اور مرد شامل ہیں،صوبائی گورنر نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو بہترین طبی امداد فراہمی کی جارہی ہے ،زخمیوں میں بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ افغان پولیس نے پورے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور صورت حال پورے کنٹرول میں ہے جبکہ مسلح گروپ کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :