اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ کاسورج میں استعمال کینسر کا باعث بن سکتا ہے،تحقیق

منگل 22 ستمبر 2015 09:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2015ء)نیو میکسیکو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اسمارٹ فونز اور لیپ ٹاپس کا کھلے آسمان تلے استعمال کرنے سے ان کی اسکرینوں سے منعکس ہوکر آنے والی سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعیں جلد کے کینسر کا باعث بن سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی تحقیق کے نتائج سے پتا چلا کہ دھوپ میں موبائل فون سے منعکس ہوکر آنے والی سورج کی شعاعوں نے پتلے کے چہرے کو خاصا نقصان پہنچایا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں موبائل فون اور لیپ ٹاپ کے بغیر لوگوں کا رہنا مشکل ہے، اس لیے اس سے بچاوٴ کے لیے لوگوں کو کوشش کرنی چاہیئے کہ موبائل فون کا استعمال دھوپ میں کم سے کم کیا جائے۔اور استعمال کرتے وقت چہرے سے موبائل کو دور رکھا جائے، اس کے ساتھ آنکھوں پر کالے چشمے بھی نقصان دہ شعاعوں سے بچاوٴ میں کارگر ثابت ہوسکتے ہیں ۔