نائجیریا کے شہر میدوگوری میں چار بم دھماکے، اکیس ہلاک

منگل 22 ستمبر 2015 09:25

ابوجا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2015ء)افریقی ملک نائجیریا کے شمال مشرقی شورش زدہ شہر میدوگوری میں گزشتہ روز کم از کم چار بم دھماکوں میں 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فوج نے تین حملوں کی اطلاع دی ہے مگر مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ چوتھا بم حملہ ایک مسجد پر کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ٹوکورو گوساو نے کہا ہے کہ اِن بم حملوں میں زخمیوں کی تعداد کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے لیکن بہت بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن ماضی میں ایسے حملے جہادی تنظیم بوکو حرام کرتی رہی ہے۔ بوکوحرام کی چھہ سالہ مسلح کارروائیوں کے دوران بیس ہزار کے قریب لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :