فیصل آباد میں بلدیاتی الیکشن کیلئے سرگرمیاں تیز ، پیپلز پارٹی نے میدان کھلا چھوڑ دیا ،جماعت اسلامی کی مفاداتی پالیسی ،شہر میں مسلم لیگ ن اور نواحی علاقوں میں تحریک انصاف سے اتحاد ،مسلم لیگ (ن) کے ہر میں تین سے چار امیدوار میدان میں آگئے

منگل 22 ستمبر 2015 08:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2015ء) پاکستان کے تیسرے اور پنجاب کے دوسرے بڑے شہر میں بلدیاتی الیکشن کیلئے سرگرمیاں تیز ، پیپلز پارٹی نے فیصل آباد میں میدان کھلا چھوڑ دیا ،جماعت اسلامی کی مفاداتی پالیسی ،شہر میں مسلم لیگ ن اور نواحی علاقوں میں تحریک انصاف سے اتحاد ،مسلم لیگ (ن) کے ہر میں تین سے چار امیدوار میدان میں آگئے ،حکمران جماعت کے امیدواروں میں آپس میں ہی مقابلے کاامکان ، عوامی تحریک ،سنی اتحاد کونسل اورباقی سیاسی جماعتوں کے امیدواربھی نہ ہونے کے برابر ہیں ،اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے امیدوار وں کے درمیان ہوگا ، خبر رساں ادارے کے مطابق پنجاب میں پہلے مرحلے میں 31اکتوبر کو 10سال ہونے والے بلدیاتی الیکشن کی پاکستان کے تیسرے بڑے اور پنجاب دوسرے بڑے شہر میں کیلئے سرگرمیاں تیز ہوچکی ہیں اور امیدواروں نے ووٹروں کیساتھ رابطوں کا سلسلہ شروع تیز کردیا ہے اور ان کے ڈیروں پر گہما گہمی نظر آنے لگی ہے ،فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کو عوامی پذیرائی حاصل ہے اور ہر حلقے میں اس کے دو سے تین پینل موجود ہیں اور حکمران جماعت کے امیدواروں کے درمیان ہی مقابلے کا امکان ہے ،سابق حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے فیصل آباد میں میدان کھلا چھوڑ دینے جیسی صورتحال نظر آرہی ہے اور اس کے امیدواروں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے ،جماعت اسلامی ،سنی اتحاد کونسل اور باقی سیاسی جماعتوں کے امیدوار بھی نہ ہونے کے برابر ہیں البتہ پاکستان تحریک انصاف نے فیصل آباد میں بلدیاتی الیکشن کیلئے اپنے امیدواروں کو نامزد کیا ہے اور اس بات کاامکان ہے کہ ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں بلدیاتی الیکشن کے دوران اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے امیدواروں میں ہوگا،سروے کے دوران شہریوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن کیلئے مانچسٹر آف پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کا پلڑہ بھاری ہے اور تمام حلقوں میں ان کے دو سے تین پینل موجود ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ اصل مقابلہ (ن) لیگی امیدواروں کے درمیان آپس میں ہوگا ،تاہم شہریوں نے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان مقابلے کا امکان کا بھی اظہار کیا ہے ۔