خواتین کو خود کفیل بنانیکا منصوبہ، 47لاکھ روپے لو ٹ لئے گئے،نواز شریف کے پہلے دور حکومت میں آزاد کشمیر میں خواتین کیلئے یہ منصوبہ 1991ء میں 47لاکھ روپے سے شروع کیا گیا،کھمبی اگانے کیلئے کسی خاتون کو تربیت نہ دی گئی،این جی اوز سے رقوم واپس لی جائیں ، سیکرٹری قانون و انصاف کو ہدایت

منگل 22 ستمبر 2015 08:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2015ء) نواز شریف کے پہلے دور حکومت میں آزاد کشمیر میں خواتین کو خود کفیل بنانے کیلئے شروع کئے گئے کھمبی کی کاشت کے منصوبے کے نام پر مظفر آباد کی این جی اوز نے 47لاکھ روپے لوٹ لئے ۔

(جاری ہے)

24سال گزرنے کے باوجود بھی یہ منصوبہ مکمل نہ ہوسکا اے جے کے کی عورتوں کو خود کفیل بنانے کیلئے نواز شریف نے 1991ء میں یہ منصوبہ 47لاکھ روپے سے شروع کیا تھا اس کی ذمہ داری این جی او رابطہ کونسل مظفر آباد کو سونپی گئی تھی مجوزہ این جی اوز نے نہ تو کھمبی اگانے کیلئے کسی خاتون کو تربیت دی اور نہ ہی مجوزہ فنڈز کا بہتر استعمال ہوا اس کرپشن کی نشاندہی آڈٹ حکام نے ایک رپورٹ میں کی ۔

آڈٹ حکام نے اب سیکرٹری قانون و انصاف کو ہدایت کی ہے کہ وہ این جی اوز سے رقوم واپس لی جائیں خواتین کے حقوق اجاگر کرنے کے نام پر ایک اور این جی او ڈائس نے چوبیس لاکھ روپے لوٹ لئے ہیں جس کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے مس مہرین الہی نے بوسٹن یونیورسٹی سے سٹریو پروگرام کا تھیسس پیش کیا تھا اس کو ڈاکومنٹری فلم کا نام دے کر قومی خزانہ سے بھاری فنڈز وصول کئے آڈٹ حکام نے سیکرٹری قانون کو کہا کہ مہرین الہی سے چھ لاکھ فوری وصول کئے جائیں