تحریک انصاف نے سیاسی جماعت کے سربراہ پر انتخابی مہم چلانے کی پابندی کو لا ہو ر ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ،الیکشن کمیشن کو اس طرح کی پابندی لگانے کا اختیار نہیں فیصلہ کالعدم قراردیا جائے، در خواست گزار

منگل 22 ستمبر 2015 08:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2015ء )پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعت کے سربراہ پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی کے اقدام کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کے روز لاہور ہائی کورٹ میں دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی سربراہ پر ضمنی انتخاب کے لئے مہم چلانے پابندی لگا رکھی ہے، الیکشن کمیشن کو اس طرح کی پابندی لگانے کا اختیار نہیں، اس لئے عدالت عالیہ سے درخواست ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عائد اس پابندی کو فوری طور پر کالعدم قراردیا جائے۔

واضح رہے کہ الیکش کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق پارٹی سربراہان، وفاقی و صوبائی وزرا اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے۔