اسلام آباد، ود ہولڈنگ ٹیکس کا خوف تاجروں نے بینکوں سے لین دین میں پچاس فیصد کمی کردی ، ڈیپازٹس میں کمی کی وجہ سے بینکوں نے ملازمین کی ڈاؤن سائزنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا

منگل 22 ستمبر 2015 09:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2015ء) ود ہولڈنگ ٹیکس کا خوف تاجروں نے بینکوں سے لین دین میں پچاس فیصد کمی کردی ہے جبکہ ڈیپازٹس میں کمی کی وجہ سے بینکوں نے ملازمین کی ڈاؤن سائزنگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ود ہولڈنگ ٹیکس نے مسئلے پر حکومت ایف بی آر اور تاجروں کے مابین تاحال شدید کشمکش جاری ہے جس کا سب سے زیادہ نقصان بینکوں کو اٹھانا پڑ رہا ہے پاکستان میں مختلف پرائیویٹ بینکوں کے ذرائع کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کی وجہ سے بینکوں کو شدید دباؤ کاسامنا ہے تاجروں نے بینکوں سے لین دین میں چھپن فیصد تک کمی کردی ہے جبکہ خیبر پختونخوا کے بڑے تاجروں نے قبائلی علاقوں کیلئے مختص بینکوں میں اکاؤنٹس کھلوانا شروع کردیئے ہیں تاجروں کی جانب سے لین دین میں کمی کی وجہ سے چھوٹے بنیکوں کو شدید خسارے کا سامنا ہے اور بینکوں نے سیٹ بینک سے ڈیپازٹس کی شرح کم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ذرائع کے مطابق بعض بینکوں نے اپنے ملازمین کی ڈاؤن سائزنگ کا بھی فیصلہ کیا ہے جس سے بینک ملازمین میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ذرائع کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کی وجہ سے اگلے دو ماہ میں بینکوں کیلئے شدید مشکلات درپیش ہونگی ۔

متعلقہ عنوان :