غیر رجسٹرڈ یونیورسٹیوں کیخلاف ہائر ایجوکیشن کمیشن نے قانونی کارروائی کا اعلان کردیا ، اشتہارات کے ذریعے تمام غیر قانونی تعلیمی اداروں کو وارننگ جاری

منگل 22 ستمبر 2015 08:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22ستمبر۔2015ء) مسلسل نوٹسز اور انتباہ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ادارے کی منظوری کے بغیر کام کرنے والی تمام یونیورسٹیوں اور کیمپس کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ رپورٹس کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے گزشتہ روز اختیارات میں اشتہارات دیئے اور احکامات پر عملدرآمد کرنے والے تعلیمی اداروں نے سخت کارروائی کا انتباہ جاری کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہائر ایجوکیشن کمیشن رپورٹس اور وارننگ جاری کرتا رہا اور اپنی ویب سائٹ پر غیر منظور شدہ اور غیر ر جسٹرڈ تعلیمی اداروں کی فہرست بھی جاری کی ہے اور صوبائی حکومتوں کو بھی اس حوالے سے آگاہ کیا ہے قواعد وضوابط کے تحت کسی بھی یونیورسٹی کو ہائر ایجوکیشن کمیشن سے این او سی حاصل کرنا ہوگا جو اس یقین دہانی کے بعد جاری کیا جاتا ہے کہ اس ادارے کے پاس تمام ریسرچ سہولیات اور کوالیفائیڈ فیکلٹی موجود ہے کمیشن اب تک چھبیس غیر منظور شدہ کیمپسز کی فہرست تیار کرچکا ہے اور مجموعی طور پر ایک سو چالیس ایسے ڈگری دینے والے ادارے بھی موجود ہیں جو کمیشن کی منظوری کے بغیر کام کررہے ہیں